Cupping Therapy حجامہ ؟ مکمل رہنمائی اور فوائد

Hijama Therapy Guide in Urdu حجامہ تھراپی کے ذریعے قدرتی علاج کیسے ممکن ہے؟ فوائد، طریقہ اور ضروری ہدایات جانیں اس آسان اردو گائیڈ میں۔

HIJAMA

Tabiba Faiza Shabbir

4/7/20261 min read

حجامہ کیا ہے؟ مکمل رہنمائی اور فوائد  Hijama benefits for female
حجامہ کیا ہے؟ مکمل رہنمائی اور فوائد  Hijama benefits for female

Cupping Therapy

حجامہ کیا ہے؟ مکمل رہنمائی اور فوائد

حجامہ (hijama) ایک قدیم اور مؤثر علاج ہے جو صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ اسے انگریزی میں (cupping therapy) یا (wet cupping therapy) کہا جاتا ہے۔ اسلامی طب میں اسے (islamic cupping therapy) بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ سنت نبوی ﷺ سے ثابت ہے۔

حجامہ کیا ہے؟

حجامہ (hijama therapy) ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس میں جسم کے مخصوص حصوں پر ہلکا سا سکریچ کر کے کپ لگا کر فاسد خون کو خارج کیا جاتا ہے۔ یہ عمل جسم کوdetox

کرنے میں مدد دیتا ہے۔حجامہ کے فوائد کی وجہ سے آجکل ساری دنیا مین یہ طریقہ علاج بہت زیادہ مشہور ہو رہا ہے اور نت نئی رسرچ نے اس کی سائنسی اہمیت کو مزید مستحکم کرنے میں مدد دی ہے ۔

حجامہ کی اقسام

حجامہ کی بہت سی اقسام ہیں جن کو مریضوں کی صحت کومد نظر رکھ کر کیا جاتا ہے مگر پاکستان میں (wet cupping) یعنی — خون نکالنے والا حجامہ زیادہ مقبول ہے اس کے علاوہ پٹھوں کے امراض کے لئے (dry cupping therapy) — بغیر خون کے بہت مفید ہے اور اسوقت پوری دنیا میں یہ طریقہ علاج بہت مقبولیت حاصل کر رہا ہے مساج کے ساتھ موونگ کپنگ(moving cupping therapy) — بھی ایک ایسی ٹائپ ہے جس میں کمر درد میں فوری طور پہ افاقہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ طریقہ علاج اسوقت بہت مقبولیت حاصل کر رہا ہے کیونکہ بنا کسی سائیڈ ایفیکٹ کے یہ مرض کو بہتر کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب بہت سے لوگ درد کش ادویات کی بجائے کپنگ تھراپی سے مستفید ہونا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔

حجامہ کے فوائد

✔ خون کی صفائی (hijama detox)
✔ درد میں کمی (cupping therapy for pain)
✔ ذہنی سکون (cupping therapy for anxiety)
✔ قوت مدافعت میں اضافہ
✔ جلد کی بہتری (cupping therapy for face)
پٹھوں کے امراض میں فوری افاقہ
دوران خون بہتر ہونے سے خود کو چست و توانا محسوس کرنا

کن بیماریوں میں فائدہ مند ہے ؟

سر درد
بلڈ پریشر
پٹھوں کے امراض
قوت مدافعت میں اضافہ
جوڑوں کا درد
کمر درد (back pain cupping therapy)
دمہ (cupping therapy for asthma)
بالوں کا گرنا (cupping for hair loss)

hijama therapy near me

اگر آپ (hijama therapy near me) یا (cupping clinic near me) تلاش کر رہے ہیں تو ہر شہر میں رجسٹرڈ کلینک موجود ہوتے ہیں اپنے گھر کے قریبی علاقے میں ایسے کسی کلینک سے آپ حجامہ کروا سکتے ہیں (hijama price) اور(cupping therapy cost) مختلف شہروں میں مختلف ہو سکتی ہے۔

گھر پر حجامہ؟(cupping therapy at home)

ھمیشہ حجامہ کسی مستند اور قابل رجسٹرڈ طبیب سے ہی کروانا چاہئے کوشش کریں کہ اپنے علاقہ میں کسی اچھے حجامہ کلینک سے رابطہ کر کے گھر پہ ان کی خدمات لے لیں بجائے اس کے کہ کسی غیر مستند سے کروائیں جو کہ آپکی صحت کے لئے کافی مہلک ثابت ہو سکتا ہے

Author : Faiza Shabbir

FTJ(Fazil ut Tibb Wal Jarahat) Certified Hijama therapist Certified Ayurveda Practioner Certified Color therapist

📚 حوالہ جات (References)

1. NCCIH (US Government)

🔗 https://www.nccih.nih.gov/health/cupping

2. PubMed Research (Hijama Overview)

🔗 https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/30963043/

3. PubMed – History of Hijama

🔗 https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/28494847/

4. Springer Medical Journal (Wet Cupping Research)

🔗 https://link.springer.com/article/10.1016/j.jams.2016.09.002

5. PubMed – Clinical Perspective

🔗 https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/40586562/

6. PMC (Peer-reviewed medical article)

🔗 https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC8802202/

7. Pakistan-based Journal

🔗 https://www.thetherapist.com.pk/index.php/tt/article/view/132